🌹 *شب جمعہ  کثرت سے درود شریف*🌹

اللہ سبحانہ تعالیٰ  قرآن میں ارشاد  فرماتے ہیں:


 *﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلـٰئِكَتَهُ يُصَلّونَ عَلَى النَّبِىِّ ۚ يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا صَلّوا عَلَيهِ وَسَلِّموا تَسليمًا ﴿٥٦﴾*...

( سورة الاحزاب)


 *''بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی آپؐ پر درود و سلام بھیجو۔*''


*جمعہ کی رات اور دن میں رسول اللہ ﷺ پر کثرت سے درود بھیجنا سب سے افضل اعمال میں سے ہے۔*


🍀رسول اللہﷺ نے فرمایا:🍀


" *جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالی اس پر دس مرتبہ رحمت فرماتے ہیں*۔" 

📚(مسلم)📚


 *ایک مرتبہ درود بھیجنے پر اللہ سبحانہ و تعالی کی دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں..!*


*اور دس مرتبہ درود بھیجنے پر سو رحمتیں...!!*


*اور سو مرتبہ درود بھیجنے پر ہزار رحمتیں...!!*


*اور ہزار مرتبہ درود بھیجنے پر دس ہزار رحمتیں...!!*


*سبحان اللہ*

📌اس میں تو سبقت لے جانے والوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے سے سبقت لے جائیں...! 



 *آج شب جمعہ اور کل بروز جمعہ  درود شریف کی کثرت سے تسبیحات📿 پڑھنی ھے۔۔ان شاءاللہ*


 🌹 *نبی ﷺ پر بھیجنے کے لیے مسنون درود:*🌹


حضرت ابوحمید ساعدی سے روایت ہے کہ:


💞 *صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود کیسے بھیجیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہو:*


❣ *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*


❣ *اے اللہ درود بھیج محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج اور اولاد پر جیسا کہ تو نے درود بھیجا آل ابراہیم پر اور برکت نازل فرمامحمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج واولاد پر جیسا کہ تو نے برکت نازل فرمائی آل ابراہیم پر بے شک تو تعریف کے لائق اور بزرگی والا ہے۔*

📚(صحیح مسلم )📚


❣ *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، ‏‏‏‏‏‏اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ .*

 

❣ *”اے اللہ! محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر رحمت نازل کر، جیسا کہ تو نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر رحمت نازل کی، یقینا تو قابل تعریف، بڑی شان والا ہے۔ اے اللہ! محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل پر برکت نازل کر، جیسا کہ تو نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر برکت نازل کی، یقینا تو قابل تعریف، بڑی شان والا ہے*۔“

📚 (صحیح البخاری ,صحیح مسلم )📚


آپ چھوٹا درود شریف بھی پڑھ سکتے ھیں۔اور درود شریف کی فضیلتیں حاصل کر سکتے ہیں۔


❣ *صَلَی اللّٰہُ عَلٰی النَّبِّی الْاُمِّی*ِّ 

بھی پڑھ سکتےہیں.

اور

❣ *صلی اللہ علیہ وسلم*

بھی پڑھ سکتےہیں.


*اللہ پاک ہم سب کو اپنے نبیﷺ پر کثرت سے درود بھیجنےوالا بنائے(آمین)*


 📌 *تمام نمازوں کے ساتھ ساتھ سورۃ الکہف،سورۃ یسین سورۃ الدخان، صلاۃالتسبیح اور استغفار کا بھی اہتمام کیجیے.*


*اسے مزید شئیر کیجئے ...*

*اس طرح کتنے ہی لوگ آپ کی وجہ سے نبی ﷺ پر درود بھیجیں گے...!*